0%

http://akabirparaitmaad.com/wp-content/uploads/2019/08/about-head-1.png

اکابرؒ پر اعتماد

اکابرؒ پر اعتماد

ان خوش نصیب ہستیوں کے نام جن کےساتھ کائنات کی عظیم نعمت ’’برکت‘‘ کو جوڑ کر حدیث نبوی ﷺ میں اعلان فرما دیا گیا کہ برکت تمہارے اکابرؒ کے ساتھ ہے۔ وہی اکابرؒ جنہوں نے وظائف کو مشکلات کے حل کا ایک اہم ذریعہ سمجھا اور تعویذات کو شفاء کا جزوِ لازم مانا۔ امت کی نبض شناسی کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ اگر ہم نے مخلوق خدا کو قرآن و سنت اور اکابرین امت (یعنی صحابہؓ ، اہل بیت ؓ تابعینؒ، فقہاءؒ محدثینؒ اور اولیاءؒ وصالحینؒ) کے آزمودہ وظائف، عملیات، نقوش اور تعویذات نہ بتائے تو یہ ہر اس در کی خاک چھانیں گے، جہاں انہیں کفر و شرک کے گھٹا ٹوپ اندھیر اپنی لپیٹ میں لے لیںگے، جس سے ان کی دنیا بھی ویران ہوگی اور آخرت بھی برباد! پس ان مخسنین امت کی خدمت میں انہی کی ترتیب زندگی کو حق ثابت کرنے کا یہ چھوٹا سانذرانہ اس ویب سائٹ کی شکل میں اس امید پر پیش کیا جا رہا ہے کہ اللہ کریم ہمیں بھی انہی کے رستے پر چلائے اور جنت الفردوس میں انہی کے ساتھ ملائے۔
گر قبول افتد ز ہے عز و شرف

اکابرؒ پر عدم اعتماد کا افسوس ناک دور!

انسانیت کو کمال شرافت اور دور نبوت ﷺ کے سچے نہج اور مزاج پر چلانے والے میرے اکابرؒ نے زندگی کے ہر شعبے میں رہبری اور رہنمائی دی ہے۔ چاہے وہ جہاد ہو‘ خانقاہیں ہوں‘ دعوت و تبلیغ ہو‘ تعلیم و تعلم ہو یعنی مدرسہ ہو‘ تعویذات و عملیات ہوں‘ اخلاق اور معاشرت ہو‘ الغرض زندگی کا ہر شعبہ میرے اکابرؒ کی توجہات اور فیوض و برکات سے مزین ہے۔
افسوس ناک بات یہ ہے کہ کچھ عرصہ سے حکیم محمد طارق چغتائی صاحب کو نشانہ بنا کر دراصل کچھ لوگ جن کومیں مخلصین کہوں گا وہ اس لیے کہ ان کی مطالعہ کی وسعت اور وہ گہرائی نہیں کہ وہ ہمارے اکابرؒ کے آزمودہ وظائف و عملیات کو اوراق اور کتابوں میں کھنگال سکیں ایسے لوگ کچھ عرصہ سے عبقری اور حکیم صاحب کے درس میں سے موجود وظائف تسبیحات اور عملیات پر اعتراضات اور مغلظات کا انوکھا انداز قائم کیا ہے، میں ایسے تمام حضرات کا ادب احترام ملحوظ رکھتا ہوں۔
آئیے میں انہیں دعوت دیتا ہوں
یہ تسبیحات اعمال وظائف تعویذات کیا حکیم طارق چغتائی کے ہیں؟
یا ہمارے اکابرؒ کے ہیں؟

  • کیا حکیم صاحب پر اعتراض کرنے سے جبکہ حکیم صاحب کا قد ہمارے اکابرؒ سے بہت چھوٹا ہے۔
    نشانہ کہاں پڑتا ہے؟ اکابرؒ پر یا حکیم طارق چغتائی پر؟
    لہذا آپ کے سامنے اس ویب سائٹ کے ذریعے اکابرؒ کے وظائف عملیات پیش کیے جائیں گے عام طور پر یہی ہے کہ یہ حکیم طارق چغتائی قرآن و حدیث کے وظائف اور عملیات نہیں بلکہ اپنی طرف سے خود ساختہ فتنے اور بدعات پیش کر رہا ے، آئیے اپنے اکابرؒ کے اعمال اور وظائف کی طرف توجہ کرتے ہیں اور ورق گردانی کرتے ہیں۔
    کتنے سینکڑوں نہیں ہزاروں وظائف اور عملیات ایسے ہیں جن کا نصوص سے کوئی ثبوت نہیں تو پھر
    کیا ہمیں اپنے اکابرؒ کے بارے میں کوئی فتویٰ دینا چاہیے؟
    کیا میرے اکابرؒ بدعات اور فتنے پیدا کرتے کرتے زندگی گزارگئے؟
    کیا وہ خودساختہ اور جھوٹے وظائف اور عملیات لوگوں کو دے گئے؟
    توبہ توبہ! میں ایسا سوچ ہی نہیں سکتا‘ وہ راہ حق ہر تھے اور راہ حق کی سچی راہوں پر امت کو چلا گئے۔
Begin typing your search above and press return to search.